وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ملتان کی تحصیل شجاع اباد یونین کونسل چدھڑ پہنچے سانحہ پنجگور میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثا میں چیک تقسیم کئیے اور خطاب کیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان سانحہ پنجگور میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے گھر پہنچ گئے شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں چیک تقیسم کئیے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میت سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی شدید الفاظ میں ایک بار پھر مذمت کرتا ہوں کسی بلوچ نے کسی سرائیکی بھائی کو شہید نہیں کیا
دہشت گردوں نے ہمارے بھائیوں کو شہید کیا ہےپنجاب کے لوگوں نے بلوچستان کے لوگوں نے فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنایا ہے انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے مہمانوں کے لیئے جان دینے والے لوگ ہیں ان دہشت گردوں کا کوئی قبیلہ کوئی قوم نہیں ان دہشت گردوں میں سے چند پکڑے گئے ہیں باقی بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے
ہم ایسا ماحول پیدا کریں گے جیسا پہلے امن تھا ویسا ہی امن ہو گا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پھلے گا پھولے گا اور ترقی گرے گاآپ کا دکھ غم ہمارا دکھ ہے اور اس دکھ کو ہم اپنی طاقت بنائیں گےہم سب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں






