ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی اپنی زوجہ، ڈاکٹر بیٹیوں اور بیٹوں کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں کو میڈیکل کی اعلی تعلیم دلوانے پر انصر رزاق کے تعلیم دوست جوش و جذبے اور ہمت کو سراہا ،ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی بیٹیاں ڈاکٹر ماریہ ، ڈاکٹر نویرا، ڈاکٹر مدیحہ، ڈاکٹر محمد علی رضا، ڈاکٹر محمد حسن موقع پر موجود،انصر رزاق کی چھوٹی بیٹی حبیبہ نے بھی ایم کیٹ کے امتحان میں 96 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے میڈیکل یونیورسٹی کے لئے کوالیفائی کر لیا،انصر رزاق کے بچوں نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کی، ترجمان پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق ٹیلی کمیونیکیشن راجن پور میں تعینات، 26 سال سے محکمہ میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، ترجمان پنجاب پولیس انصر رزاق کے تمام بچوں کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے سکالرشپس کئ فراہمی یقینی بنائی گئی، آئی جی پنجابآئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بچوں کو ڈاکٹر بنانے پر ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کو خراج تحسین پیش کیا، ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے معاشی حالات کو بچوں کی تعلیم کے آڑے نہ آنے دیا، آئی جی پنجاب ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق جیسے اہلکار اپنے عزم و ہمت سے پوری فورس کیلئے روشن مثال ہیں، آئی جی پنجاب ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے بچوں کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک سے بھی ملاقات کی،






