بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے اعتماد کی بحالی تک عہدے سے مستعفی رہوں گا ،اس بیان کے بعد وہ اس عہدے سے برطرف ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجتے ہوئے یہ کہا کہ میں صاف شفاف تحقیقات کیلئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔زین قریشی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے اعتماد کی بحالی تک عہدے سے مستعفی رہوں گا ،اس بیان کے بعد وہ اس عہدے سے برطرف ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجتے ہوئے یہ کہا کہ میں صاف شفاف تحقیقات کیلئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں ، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے اعتماد کی بحالی تک عہدے سے مستعفی رہوں گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی پالیسی کیساتھ کھڑا ہوں ۔اس کے علاوہ جو پارٹی نے شو کاز دیا تھا اس پر اپنا جامع جواب بھی جمع کر ا دیا ہے ۔ یادرہے زین قریشی 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر کافی تنقید کی زد میں رہے ،پارٹی رہنمائوں سے رابطہ نہ ہونے پر ان پر کافی تنقید ہوتی رہی کہ انہوں نے پارٹی کیخلاف قدم اٹھایا اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے تھے.زین قریشی کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی ، بانی پی ٹی آئی اور والد کا وفادار تھا ، ہوں اور رہوں گا ۔ شاہ محمود کے صاحبزادے نے آئینی ترمیم کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا کہ اپنے والد کے کہنے پر روپوش تھا ۔







