Post Views: 68
میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں تفصیلات کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادیا۔ شہید افراد میں 04 پولیس اہلکار، 2 فوجی اور 02عام شہری ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
ایک اور واقعے میں ٹانک کے گا ں گل امام گاؤں میں فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔






