Post Views: 213
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں ۔توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد آج بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے۔ بشریٰ بی بی بنی گالہ سے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 ماہ جیل میں نہ رہتیں۔۔ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی انیکسی میں رہیں گی ۔ ان کا شوکت خانم ہسپتال میں چیک اپ کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ سے جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔






