حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی,پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے

حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی، پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتاہے، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کے روز آئنی ترمیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اور پنجاب حکومت کا دفعہ 144 نافز کرنے کا حالیہ فیصلہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے باعث کیا گیا ہے، قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے عوام کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
رواں ہفتے کے دوران بھی پی ٹی آئی کے 8 شہروں میں احتجاج کے باعث دفعہ 144 نافز کی گئی تھی اور احتجاج کرنے والے ہزاروں کارکنوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ اہم رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں






