پاکستان میں آج سپر مون کا نظارہ کیا گیا

پاکستان میں آج سپر مون کا نظارہ کیا گیا

پاکستان میں آج سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ آج چاند معمول سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد بڑا دکھائی دیا

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند کا زمین سے آج فاصلہ تقریباً دو لاکھ 26 ہزار میل ہے جبکہ چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ دو لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوسکا۔۔
مختلف شہروں میں بچے اور بڑے سپر مون کا نطارہ دیکھنے کے لئے اونچے مقامات پر پہنچے۔ بعض بچوں کا کہنا تھا کہ وہ سپر مون پہلی بار دیکھ رہے ہیں اس لئے کافی پرجوش ہیں اور چاند روٹین سے زیادہ روشن نظر آرہا ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں