پی ٹی آئی سے مذاکرات کی حمایت یا مخالف،خواجہ آصف کا دو ٹوک جواب

پی ٹی آئی سے مذاکرات کی حمایت یا مخالف ، خواجہ آصف کا دو ٹوک جواب


نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔صحادفی نے سوال کی کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں