بہاءالدین زکریا، شاہ رکن عالم کے مزارات پر سولر سسٹم چلنے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

درجنوں سولر پلیٹس ناکارہ ،پلرز گر گئے جگہ جگہ سے زمینیں بیٹھ جانے سے سولر سسٹم سٹرکچر کو بھی بھاری نقصان پہنچا،کمپنی کا سسٹم کو ہینڈ اوور کرنے پر زور

اوقاف افسران کاخستہ سولر سسٹم کا انتظام سنبھالنے سے انکار،صوبائی محتسب سمیت مختلف متعلقہ اداروں کو متعدد عقیدت مندوں کی جانب سے درخواستیں

پیکا نامی ادارے نے موقع دیکھے بغیر ہی لکھ دیا کہ سسٹم آپریشنل ہے ،محکمہ توانائی بورڈ نے بھی اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی،دو سال سے سسٹم مکمل نہ ہوسکا

ملتان(رفیق قریشی سے )حکومتی عدم توجہی، سولر کمپنی کی ہٹ دھرمی نا تجربہ کاری، توانائی بورڈ پنجاب کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث بر صغیر کے دو عظیم روحانی پیشواؤں حضرت بہاءالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے مزارات پر کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے نصب کیا گیا سولر سسٹم آپریشنل سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا درجنوں سولر پلیٹس ناکارہ پلرز گر گئے جگہ جگہ سے زمینیں بیٹھ جانے سے سولر سسٹم کا سٹرکچر کو بھی بھاری نقصان پہنچا سولر سسٹم نصب کرنے والی کمپنی کا سسٹم کو ہینڈ اوور کرنے پر زور محکمہ اوقاف کے افسران نے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سولر سسٹم کا انتظام سنبھالنے سے انکار کر دیا ،صوبائی محتسب سمیت مختلف متعلقہ اداروں کو متعدد عقیدت مندوں کی جانب سے درخواستیں ارسال کر دی گئی کہ سسٹم کو آپریشنل کیا جائے جبکہ پیکا نامی ادارے نے موقع دیکھے بغیر ہی لکھ دیا کہ سسٹم اپریشنل ہے کنٹرول سنبھال لیں جبکہ موقع پر سولر سسٹم آپریشنل نہیں بلکہ سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ذرائع نے بتایا کہ دو سال قبل جب سولر سسٹم کی تنصیب کا کام شروع ہوا تو سولر کمپنی کے انجینیئرز کو بتایا اور سمجھایا گیا کہ قلعہ کہنہ قاسم کی زمین کی مٹی بھربری ہے بیس بنا کر پلر کھڑا کریں لیکن سولر کمپنی نے کسی کی نہ سنی اور یہی وجہ ہے کہ آج جگہ جگہ سے زمین بیٹھ جانے سے سولر پلیٹس ناکارہ ہو گئیں پلرز گر گئے سولر سسٹم کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا محکمہ توانائی بورڈ پنجاب نے بھی اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی غیر ذمہ داری کے مرتکب ہوئے اگر توانائی بورڈ پنجاب پنجاب کے متعلقہ افسر اس منصوبے کی موقع پر نگرانی کرتے تو یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو جاتا لیکن غیر ذمہ داری اور کوتاہی کا عالم یہ ہے کہ دو سال ہو گئے تا حال سولر سسٹم پروجیکٹ مکمل نہیں ہو سکا ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کا سولر سسٹم مکمل تباہی کے دھانے پر ہے ذرا ئع نے بتایا کہ متعلقہ سولر کمپنی کو محکمہ توانائی بورڈ پنجاب نے موقع پر پراجیکٹ کی جانچ کیے بغیر ادائیگی بھی کر دی گئی ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر پراجیکٹ اوقاف لاہور رفیق نور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ محکمہ توانائی بورڈ پنجاب کا ہے اور اسی کی ذمہ داری ہےکہ وہ اس منصوبے کو مکمل کرائے ہم نے بھی بارہا ان کو سولر سسٹم پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے اس بارے میں جب زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف ملتان زون رانا محمد طارق سے سولر سسٹم پروجیکٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی متعدد بار توانائی بورڈ پنجاب کو یاد دہانی مراسلے بھجوائے ہیں لیکن تاحال سولر سسٹم پروجیکٹ آپریشنل نہیں ہو سکا اگر چند ماہ تک یہ منصوبہ مکمل نہ ہوا تو قوم کے ساڑھے چھ کروڑ روپے ڈوب جائیں گے ،برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤدین زکریاؒ کے عقیدت مند مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما محمد اشرف قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبہ مکمل نہ کرنے والے ذمہ دار افسران اور سولر کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے اور سولر سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں