Post Views: 50
فوڈ اتھارٹی کی فتح پور میں ملک کولیکشن سنٹر پرکارروائی، دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،500 لٹر غیر معیاری دودھ تلف،شاپ مالکان کو 10 ہزارروپے جرمانہ عائد،کارروائی فتح پور میں ملک کولیکشن سنٹر پر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے فتح پور لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر کی انسپکشن کی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔دوران چیکنگ ایکسپائرڈ کیمیکلز کی موجودگی بھی پائی گئی۔ سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو جرمانہ کر دیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی اولین فریضہ ہے۔







