بڑا فیصلہ ہوگیا،کون کون سےاداروں کی نجکاری ہوگی؟ تفصیلات جانیے

بڑا فیصلہ ہوگیا،کون کون سےاداروں کی نجکاری ہوگی؟ تفصیلات جانیے

بڑا فیصلہ ہوگیا،کون کون سےاداروں کی نجکاری ہوگی؟ تفصیلات جانیے

نجکاری پروگرا م کو حتمی شکل دینے کیلئے اسحاق ڈارکی زیرصدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش کیا گیا۔اجلاس میں 84 ایس او ایز کی نجکاری پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اگلی میٹنگ میں مرحلہ وار پروگرام کو حتمی شکل دی جائے۔پروگرام کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو ترجیح بنیادوں پر کی جائے گی ۔ بعد ازاں منافع بخش اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا۔نجکاری کیلئے سفارش کیے گئے اداروں میں پی آئی اے ، ایچ بی ایف ، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن، پیکو، جنکوون، ٹو،تھری،فور،فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لیسکو ، پیسکو ، آئیسکو ، میپکو ، جیپکو ، حیسکو ،پیسکو،سیپکو سمیت دیگر ادارے نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ،پاکستان ری انشورنس کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں