آج کی تاریخ

پی ایس ایکس میں تاریخی دن ، 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں تاریخی دن ، 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخی دن رہا۔ 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 73 ہزار 449 تک پہنچا۔ حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 25 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 878 روپے ہے۔آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے 427 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں