بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس کی ڈگریاں نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سے منظور ہونا لازمی قرار
طلباء داخلہ سے پہلےنیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سے منظوری کی تصدیق کر لیں، غیر منظور شدہ جامعات میں داخلہ لینے والوں کا مستقبل تاریک
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں 13 یونیورسٹیوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس پروگرامز کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق بزنس سے متعلقہ ڈگریوں جن میں بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس شامل ہیں کو نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سے منظور ہونا لازمی ہیں۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری طلباء الرٹ کے مطابق قومی سطح پر پروفیشنل ڈگری پروگرامز کی منظوری کے لیے متعلقہ ایکریڈیشن کونسل کی منظوری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ جس کی بابت طلباء کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ وہ داخلہ لینے سے پہلے متعلقہ بزنس پروگرامز کو نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سے منظوری کی تصدیق کر لیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق پروفیشنل ڈگری پروگرامز کو کوئی بھی ادارہ متعلقہ ایکریڈیشن کونسل کی منظوری کے بغیر نہ تو شروع کر سکتا ہے اور نہ ہی جاری رکھ سکتا ہے۔ پھر بھی کچھ یونیورسٹیاں کونسل کی منظوری کے بغیر پروگرامز میں ایڈمیشن آفر کر رہی ہیں۔جس سے طلباء کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ جس سے وقت اور مالی وسائل کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ اس لیے طلباء اور ان کے والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ پروفیشنل پروگرام میں ایڈمیشن سے پہلے متعلقہ کونسل سے منظوری کی تصدیق کر لیں۔ ۔ جس سے ایسی یونیورسٹیوں سے غیر منظور شدہ بزنس گریجویٹس سرکاری اور پرائیویٹ ملازمتوں، بیرون ممالک سے اعلیٰ تعلیم، بیرون ممالک میں ملازمت کے مواقع سے محروم ہو جائیں گے ۔ اور ان طلباء و طالبات کے مستقبل تاریک ہونے کے خدشات ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل بزنس کونسل کی طرف سےطلباء و طالبات، والدین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ہر گز ان اداروں میں ایڈمیشن نہ لیں جن کی ڈگریاں نیشنل بزنس کونسل سے منظور شدہ نہیں ہیں۔ ورنہ وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ملتان میں قائم 13 جامعات اس وقت بزنس سے متعلقہ ڈگریاں کروا رہی ہیں۔ ان 13 جامعات میں صرف بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی بی بی اے اور ایم بی اے کی ایکریڈیشن حاصل ہے۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے علاوہ ملتان کا کوئی بھی ادارہ اور بزنس سے متعلقہ پروگرام نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سے منظور شدہ نہیں ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے جاری شدہ قوانین کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ جامعات کے لیے پروفیشنل ڈگری پروگرامز کی متعلقہ کونسل سے منظوری لازمی قرار دے دی گئی تھی ۔ کمیشن پورے پاکستان میں 207 بزنس سکولز میں سے تقریباً 42 اداروں کے پروگرامز کو منظور کر چکی ہے ۔ سٹوڈنٹس اور والدین کو نیشنل ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹس کے مطابق طلباء کو کسی بھی غیر منظور شدہ یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ڈگری کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور ان غیر منظور شدہ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ طلباء و طالبات اور والدین جو بزنس سے متعلقہ پروگرامز میں پہلے سے داخل ہیں یا داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنی متعلقہ یونیورسٹی کی معلومات نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ویب سایٹ سے حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچا سکیں۔







