تیس سے زائد جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئےسرچ کمیٹیاں قائم

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے چھٹے اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیوں کا ٹاسک یونیورسٹیز کیلئے مناسب وائس چانسلرز کی تلاش

تعیناتی کیلئےنئے سرے سے اشتہار، 65 سال سے زائد عمر کے امیدوارنا اہل ہونگے،وفاقی اداروں میں بھی مستقل وی سیز کی تعیناتی کا مطالبہ

تیس سے زائد جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئےسرچ کمیٹیاں قائم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب کابینہ کے ملتان سمیت صوبے کی 30 سے زائد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لئے سرچ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے زیر انتظام یونیورسٹیاں بھی مستقل وائس چانسلرز، مستقل رجسٹرار، مستقل کنٹرولر امتحانات اور مستقل خزانچی کی تعیناتی کی منتظر ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت صوبے بھر کی 30 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے سرچ کمیٹیاں قائم کردی گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے چھٹے اجلاس میں بنائی گئی ان سرچ کمیٹیوں کا ٹاسک یونی ورسٹیز کے لئے مناسب وائس چانسلرز کو تلاش کرنا ہے۔ اب وفاقی یونیورسٹیاں اور تعلیمی حلقے بھی وفاقی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے ساتھ ساتھ مستقل رجسٹرار، مستقل کنٹرولر امتحانات اور مستقل خزانچی کی بھی تعیناتی کی منتظر ہیں۔ پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے نئے سرے سے اشتہار دیا جائے گا، 65 سال سے زائد عمر کے امیدوار وائس چانسلر بننے کے لئے اہل نہیں ہوں گے جبکہ انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے وائس چانسلرز امیدوار کے لئے 75 فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اسی بابت تعلیمی حلقے وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاق کے زیر انتظام اداروں میں بھی مستقل تعیناتیوں کی بابت اپیل کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں