یوسف رضاگیلانی،میاں مٹھاکے بیٹے کی کوشش سے رہائی ملی،ڈاکو سندھ پولیس سے نفرت ،پنجاب پولیس کی تعریف کرتے:زاہدنوازبابر

ملتان(سٹاف رپورٹر)کچےکے ڈاکوئوں کی قید سےرہائی پانےوالےزاہد نوازخان بابر نے بتایا کہ ان کی تاوان ادا کرنے کے باوجود بھی رہائی ممکن نہ تھی اگر سید یوسف رضا گیلانی اور سندھ کے سابق ایم این اے میاں مٹھا کے بیٹے میاں رفیق انتھک کوشش نہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد واقعات ایسے بھی ہوئے ہیں کہ تاوان کی رقم کے باوجود بھی مغویوں کی رہائی نہ ہوئی اور انہیں چند لاکھ کے عوض کسی دوسرے گروپ کو فروخت کردیا گیا۔ زاہد نواز نے بتایا کہ اغوا کار سندھ پولیس سے بہت نفرت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ جرم کوئی ایک کرتا ہے مگر سندھ پولیس پورا خاندان پکڑ لیتی ہے۔ اغوا کار پنجاب پولیس کی تعریف کرتے تھے اور کہتے تھے کہ پنجاب پولیس اس طرح ظلم نہیں کرتی جس طرح سندھ پولیس کرتی ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں