ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا

تازہ ترین

پشاور: سکول چھت گر گئی، 34 بچے، ٹیچر جاں بحق

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں تین منزلہ نجی سکول کی چھت گرنے سے 34 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق نجی سکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 33 لاشیں لائی گئیں جب کہ 2 لاشیں نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال میں لائی گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کئی زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے جب کہ نجی سکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سکول کے پرنسپل کو بھی حراست میں لےلیا ہے، یہ ادارہ کب بنا تھا، اس کی انکوائری ہو رہی ہے، واقعے تحقیقات ہو رہی ہیں، ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت 3 منزلہ تھی، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔ریسکیو حکام کے مطابق سکول کی عمارت کا ملبہ ہٹادیاگیاہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ نجی سکول کی عمارت کا تکنیکی معائنہ نہیں کیا گیا تھا، سکول مارچ 2026 میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا، شکستہ عمارت کے باوجود سکول کو رجسٹریشن دی گئی۔ایم ڈی خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی جاوید اقبال نے بتایا کہ پی ایس آر اے کے پاس عمارتوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والی ٹیم نہیں، کلاس رومز اور دیگر انتظامی معیار پورا ہونے پر اسکول رجسٹرڈ کیا، خستہ عمارتوں پر جرمانہ عائد کرنےکا اختیار ہے، اسکول بند کرنے کا نہیں ہے۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنےکے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔دیر کالونی سکول سانحے میں جاں بحق بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر فیصل کریم کنڈی ، مشیر تعلیم عامر عبداللہ سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔دیر کالونی میں سکول حادثےکے بعد صوبےکے نجی اسکولوں کی عمارتوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی اسکولوں کی عمارتوں کی ساخت، چھتوں، دیواروں اور بنیادوں کا معائنہ کیا جائےگا۔ نجی اسکولوں کی عمارتوں کی جانچ پڑتال کے لیے ضلعی سطح پر انکوائری کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ کمیٹیوں میں ضلعی مانیٹرنگ افسر، محکمہ تعلیم اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نمائندے شامل ہیں۔کمیٹیوں کو تین روز میں عمارتوں کی حالت اور حفاظتی انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی کرکے ضروری مرمت اور حفاظتی اقدامات کی سفارش کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کی اسکولوں کی عمارتوں میں خامیوں کو بروقت دورکرنےکا طریقہ کار وضع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔مشیر اطلاعات برائے گورنر مشاورتی کونسل ثمر ہارون بلور نےگفتگو میں کہا کہ افسوس ہےکہ ایسے سسٹم میں موجود ہیں جہاں جواب دہی نہیں، جاں بحق اور زخمی بچوں کے اہلخانہ کو امدادی پیکیج دیا جائےگا۔دوسری جانب انتظامیہ نے اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں زخمی ہونے والے 32 بچوں کی فہرست جاری کردی ہے، ریکارڈ کے مطابق زخمی بچوں میں احمد، مزمل، سارہ، عتیق، مرتضیٰ، احمد علی، ولید، ماہ نور، محمد عمران، محمد، معاویہ، عادل، فاروق، عبید، عمران، موسیٰ، حسنین، عتیق الرحمٰن، شاہ فہد، رابعہ، آفتاب، رومان، اسلام، مزمل، ودود، خان ایاز، زوہیب، سائرہ، موسیٰ، انور، رفعت اور دعا شامل ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس دوران گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو حادثے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ غفلت کے ذمہ دار سکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں