ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا

تازہ ترین

سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ایسے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر ہونے والے حملوں پر تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ نے بھی سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے دفاعی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چاروں ممالک نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب پر حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کیے جائیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا کے سفارت خانے پر 19 ممالک کا اعتراض
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت 19 ممالک نے کولمبیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کولمبیا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہے اور اس سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان نے اس معاملے پر دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے متعلقہ عالمی قراردادوں اور دو ریاستی حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں