پاکستان مخالف بیانیہ برداشت نہیں کریں گے، مخالفین کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا-پاکستان مخالف بیانیہ برداشت نہیں کریں گے، مخالفین کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا-خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب-خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب-قواعد کی منظوری تک اسلام آباد میں غیر قانونی شیشہ کیفے بند کیے جائیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ-قواعد کی منظوری تک اسلام آباد میں غیر قانونی شیشہ کیفے بند کیے جائیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ-ایسی حکومت نہیں ہوسکتی جو دہشت گردوں سے ہمدردی رکھے، خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق اقدام کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ-ایسی حکومت نہیں ہوسکتی جو دہشت گردوں سے ہمدردی رکھے، خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق اقدام کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ-ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام، اقرار الحسن 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے-ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام، اقرار الحسن 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

تازہ ترین

ملتان میں ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی، پھنسے مسافر کو نکالنے کیلئے کرین پہنچ گئی

ملتان: کمشنر عامر کریم خاں رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد جائے حادثہ شیر شاہ جنکشن پہنچ گئے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔کمشنر عامر کریم خاں کی متعلقہ محکموں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔شیر شاہ جنکشن کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی ڈی ریلمنٹ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق، 30زخمی ہوئے۔کمشنر عامر کریم خاں کی پولیس اور متعلقہ اداروں کو لاپتہ ڈیڑھ سالہ بچی کی فوری تلاش کی ہدایت۔ کراچی سے راولپنڈی شادی میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی کی ڈیڑھ سالہ بچی ٹرین حادثے کے بعد لاپتہ، تلاش جاری۔متاثرہ فیملی کے مطابق بچی اپنی والدہ کے ساتھ برتھ پر لیٹی ہوئی تھی، حادثے کے بعد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔ ٹرین کے اندر پھنسے شخص کو نکالنے کے لیے کرین موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن جاری۔ کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر متاثرہ مسافروں کی مدد اور سہولت کے لیے اقدامات جاری۔
مسافروں کی سہولت کے لیے 2 کیمپ قائم کردیے گئے۔ عامر کریم خاں
سپورٹس کمپلیکس میں امدادی کیمپ قائم کیا جاچکا، سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ عامر کریم خاں
ریلوے اسٹیشن پر ٹرانزٹ کیمپ قائم، متاثرہ مسافروں کو عارضی قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عامر کریم خاں
جانی و مالی نقصان سے محفوظ مسافروں کو متبادل ٹرینوں کے ذریعے ان کی منزلوں تک روانہ کیا جا رہا ہے۔ عامر کریم خاں
ریسکیو آپریشن کے ساتھ متاثرہ مسافروں کی دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ عامر کریم خاں
شام تک ڈاؤن ٹریک بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس ریلوے
رحمان بابا ایکسپریس حادثے کے باعث متاثرہ ریلوے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔ ڈی ایس ریلوے
ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں