برف پگھل گئی ، علی امین گنڈا پور کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

برف پگھل گئی ، علی امین گنڈا پور کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ودیگرموجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو صوبےکے انتظامی امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےکہا کہ وزیراعظم سے تمام امور پر مثبت انداز میں بات ہوئی ۔ ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریں گے جو وفاقی حکومت کے لیے نا ممکن ہو۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ صوبے کے واجبات ادا کریں گے۔وزیراعظم نے مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے ۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ میری جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔وزیراعظم نےشہباز شریف کہا کہ صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے، شہاب خان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا جو ٹیم لانا چاہیں لائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں