Post Views: 81
ملتان کے اندرون شہر کے علاقے محلہ جوادیاں میں رہائشی عمارت صبح 4 بجےاپنی مخدوش حالت کے باعث گرگئی۔عمارت کا کچھ ملبہ اس کے دائیں بائیں واقع مکانات پر گرا جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عمارت گرنے سے 11 افراد دب گئے تھے، اب تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔حادثہ کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا،سحری کے وقت خاتون نے آگ جلائی تو دھماکاہوا، دھماکے سے 3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ ساتھ والےکچے مکان پرگرا، اس مکان میں موجود 5 بہن بھائی اور ان کے والدین جاں بحق ہوگئے۔







