Post Views: 64
جسٹس مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ سنا دیا ،سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔فیصلے میں لکھا کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔تحریری فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کی اور اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کردی۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کےاجلاس میں شریک ججز نے ان الزامات اور صفائی پیش نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔فیصلے کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کر کے مس کنڈکٹ کے مرتکب ٹھہرے۔







