تازہ ترین

’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ کے کردار سے شہرت پانے والے ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے

بالی ووڈ کی معروف فلم ’ویلکم‘ میں بلو کے یادگار کردار سے مقبول ہونے والے اداکار مشتاق خان 56 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتاق خان طویل عرصے سے کینسر کے مرض سے نبردآزما تھے اور حالیہ دنوں میں ان کی بیماری دوبارہ شدت اختیار کر گئی تھی۔ وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں 24 ستمبر کو ان کا انتقال ہوا۔
مشتاق خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنی سفر کے دوران متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ ٹیلی ویژن پر بھی مختلف نوعیت کے کردار ادا کرکے ناظرین میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔
فلم ’ویلکم‘ میں ان کا کردار بلو خاص طور پر شائقین میں مقبول ہوا، جبکہ ان کے دیگر کرداروں نے بھی بھارتی فلم و ٹی وی ناظرین میں انہیں نمایاں مقام دلایا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں