Post Views: 36
جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی چی ہی لیونگ کو تین ایک سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
پاکستانی اسکواش کھلاڑی نے یہ میچ گیارہ سات، گیارہ چھ، تین گیارہ اور گیارہ چار کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ عشب عرفان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔







