Post Views: 72
پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کرکے اسے 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت 27 ستمبر کا مجوزہ لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا باضابطہ اعلان محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔







