برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر

ملتان (قوم ریسرچ سیل)” مزے مزے کے برگر،پیزا،شوارمے”خوفناک حقیقت بے نقاب۔ برگر، پیزا اور شوارموں میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کا انکشاف،سستے فاسٹ فوڈ کے نام پر شہریوں کو مبینہ طور پر مضرِ صحت گوشت کھلائے جانے کا انکشاف، فوڈ اتھارٹی ٹیمیں” لاپتہ” ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جگہ جگہ قائم برگر، پیزا، چکن شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مبینہ طور پر مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شہری مہلک بیماریوں کی زد میں ہیں۔ بیشتر مقامات پر سڑکوں کے کنارے ریڑھیوں اور عارضی فوڈ پوائنٹس پر بھی برگر اور چکن شوارما تیار کرکے فروخت کیے جا رہے ہیں، جہاں استعمال ہونے والے گوشت کے معیار اور ماخذ کی مؤثر نگرانی نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مبینہ غیر قانونی فوڈ پوائنٹس پر مرغیوں کا گوشت قیمے کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے، جس کے باعث عام صارف کے لیے یہ جاننا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے کہ گوشت کس قسم کی مرغی سے حاصل کیا گیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سستے فاسٹ فوڈ کی تیاری میں مردہ یا بیمار مرغیوں کا گوشت شامل کیے جانے سے شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں فوڈ پوائنٹس قائم ہیں جبکہ متعدد مقامات پر سڑکوں کے کنارے ریڑھیوں پر بھی برگر، شوارما اور دیگر کھانے تیار کرکے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر صفائی، گوشت کے معیار، خام مال کے ذرائع اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کی مؤثر جانچ ناگزیر ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تمام فاسٹ فوڈ پوائنٹس، خصوصاً شوارما اور برگر تیار کرنے والے مراکز کی اچانک اور جامع چیکنگ کا حکم دیا جائے، جبکہ مردہ یا بیمار مرغیوں کے گوشت کے استعمال کی شکایت پر ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان سے مؤقف حاصل کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم فون اٹینڈ نہ ہو سکا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں