برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ

ملتان (جنرل رپورٹر)چیمبر آف کامرس فرینڈز گروپ کے عمائدین کی بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کے آفس آمد،چیمبر الیکشن میں انکے صاحبزادے خواجہ احمدنبیل سمیت پورے فرینڈز گروپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی کیک کاٹا ۔اس موقع پر نامزد صدر ڈاکٹر شفیق پتافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد شفیق کی ذات ہمیشہ فرینڈز گروپ کے لیے مشعل راہ رہی۔ ملک بھر کے تاجر ان کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔نامزد سینئر نائب صدر اظہر ممتاز ٹیپو، نائب صدر شیخ عبد الوہاب نے کہا کہ انشاء اللہ العزیز ہم ملتان شہر، چیمبر اور تاجروں کے لیے بہترین کردار ادا کریں گے ۔مبارکباد دینے کے موقع پر چیئرمین فرینڈز گروپ میاں فضل الٰہی شیخ،میاں جمیل احمد،شیخ اعظم رفیق،شیخ فیصل سعید،ندیم احمد شیخ،آصف مجید، نعیم احمدشیخ،خواجہ عمار یاسر،ملک اختر حسین،نومنتخب ممبران ایگزیکٹو کمیٹی چیمبرخواجہ احمد نبیل،طارق کریم چوہدری،نواب عاطف اشفاق،شہزاد کریم بھٹی،مرزا شاہد حسین،جی ایم غفار شریک تھے ۔فرینڈز گروپ عمائدین نے چیمبر کو مستقبل میں بہتر بنانے کے لیے مشاورت کی اور اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمارے دوستو ں نے انتہائی یکسوئی سے محنت کی۔ ہمارے اس قافلہ میں میاں فیصل مختار،چوہدری ذوالفقار علی انجم،ماجد فخری،آصف مجید،میاں فضل الٰہی،میاں حسین احمد فضل جیسی قابل قدر اور نیک نام شخصیات شامل تھیں۔ ہماری اس بینظیر کامیابی میں اگرچہ ہماری محنت اور یکسوئی شامل تھی لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقت میں چیمبر ممبران نے طویل عرصہ سے ہونیوالی زیادتیوں کا حساب برابر کیا ہے ۔ہم اپنے عہد میں انشاء اللہ تاجروں کو عزت و وقار سے نوازیں گے۔ مسائل حل کریں گے نہ صرف مسائل بلکہ شہر کی بہتری میں ہمارا قابل ذکر کردار ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مفادات پس پشت ڈالتے ہوئے چیمبر کی بہتری اور وقار کے لیے اور تاجروں کے لیے چیمبر کے دروازے کھولنے کی کوشش کریں گے۔ ممبران کو یکساں احترام دیا جائے گا اور لوگ خود محسوس کریں گے کہ 68سال بعد چیمبر کے معاملات میں اہم نمایاں تبدیلی آئی ہے اور ہم مل کر چیمبر کو ملک بھر کے دیگر بہترین چیمبرزکی فہرست میں شامل کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں