برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار

ملتان،احمدپورشرقیہ ( خصوصی رپورٹر، نامہ نگار)اینٹی کرپشن نے رشوت وصولی پر سپروائزرواسااورنائب تحصیلدار کو گرفتارکرلیا۔تفصیل کےمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ذہیر احمد اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران شعیب خان سپروائز واسا ملتان کورقم رشوت مبلغ 20000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔احمد پور شرقیہ سےنامہ نگار کےمطابق گرداور سے نائب تحصیلدار پروموٹ ہونے والے کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر لیا 50 ہزار روپے رشوت وصولی کا الزام ،ویڈیو اور ثبوت موجودہیں۔ سید رضوان حسن گیلانی ایڈووکیٹ نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن غلام یاسین کو درخواست دی میری بھا بھی کا رقبہ احمد پور شرقیہ موضع دائم والا میں واقع ہے دو سال کے لیے اکرم چٹھہ کو مستاجری پر دیا ۔مستاجری نامہ تحریر ہوا اور رقبہ مستاجری مبلغ80ہزارروپے فی ایکڑ طے ہوا۔ اکرم چٹھہ نے مستاجری کی مد میں کچھ رقم ادا کی ۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر عمل درآمد کے لیے نائب تحصیلدار علاقہ سے رجوع کیا ۔نائب تحصیلدار علاقہ نے حلقہ گرداور کو پابند کر دیا ۔علاقہ گرداور منیر احمد بھٹہ سے عملدرآمد کے لیے رابطہ کیا۔اس نے رشوت کا تقاضا کیا اور فصل میں سے حصہ مانگا۔ بالآخر مبلغ پچاس ہزارروپے کے عوض کارروائی کر نے کی ذمہ داری لی ۔مجبورا گرداور کو رشوت ادا کرنی پڑی جسکی تمام تر ویڈیو ریکارڈنگ میرے پاس محفوظ ہے۔سرکل پولیس افیسر اینٹی کرپشن بہاولپور غلام یاسین نے ریڈر ممتاز گل اور محرر احسن نوید کے ہمراہ نائب تحصیلدار منیر احمد بھٹہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں