تازہ ترین

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق آج سے 5 اکتوبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے تحت عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں