برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

ابرار احمد پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بن گئے

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
افغانستان کے معروف اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، جو گزشتہ 6 ماہ سے ٹی ٹوئنٹی بولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست تھے۔
پاکستان کے محمد نواز بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجے تنزلی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے 47 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی اور اپنے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ اسی طرح انگلینڈ کے لیام ڈاسن 12 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بھارت کے اکشر پٹیل نے بھی 12 درجے بہتری حاصل کی اور 15ویں پوزیشن پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے ول جیکس 3 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں