Post Views: 49
تونسہ شریف (نمائندہ قوم)تونسہ شریف: موضع بنڈی میں گھریلو جھگڑے پر خاوند کی مبینہ فائرنگ، 34 سالہ خاتون جاں بحق تفصیل کے مطابق موضع بنڈی، جھوک زاہد
نمازی والی میں گھریلو جھگڑے کے دوران خاوند شرجیل نواز کی مبینہ فائرنگ سے 34 سالہ خاتون زینب النساء جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ 22 ستمبر کو پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے سر پر تین گولیاں لگیں۔ موقع پر موجود مقامی ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا، بعد ازاں پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی پولیس کی جانب سے جاری ہے۔







