ملتان: 24 گھنٹوں میں چوری، ڈکیتی، سنگین جرائم کی 25 وارداتیں، شہری اللہ کے حوالے

ملتان(نمائندہ خصوصی) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے مختلف واقعات کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہیں۔شہریوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں 25 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے واقعات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں وارداتوں سے متعلق مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں بھی شروع کی گئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے، مشتبہ افراد کی نگرانی اور وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اقدامات کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بعض علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں اورراہگیروں کو وارداتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث پولیس گشت اور مؤثر ناکہ بندی کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کے واقعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ مقدمات کے اندراج اور تفتیش کے عمل کو بھی مؤثر بنایا جائے تاکہ متاثرہ شہریوں کو بروقت انصاف مل سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں