لودھراں ( بیورورپورٹ) اڈا پرمٹ الرحمان سکول میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے سکول کے 14 بچے جن میں 8 بچیاں اور 6 بچے شامل ہیں زخمی ہونے پرسکول سیل رجسٹریشن کینسل کرکے رپورٹ سیکرٹری لاہور کو ارسال کردی گئی۔ ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔ایک بچہ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پرمٹ بائی پاس کے قریب بستی حافظ والا الرحمان ہائیر سیکنڈری سکول کے ایک کلاس روم میں بچے کھیل رہے تھے کہ کھیل کے دوران بال اوپر رکھی کیمیکل کی ایک بوتل سے جا ٹکرائی۔ بوتل نیچے گر کر ٹوٹ گئی جس کے باعث کیمیکل کے چھینٹے کلاس روم میں موجود بچوں پر پڑے جس سے 14 بچے ابیہا، حسنین، عبدالرؤف ، ہادیہ ، نور ،یاسمین، کنزہ ، زویا، نتاشہ، مرسلین ، عمیرا ، علیزہ ، حسن ، احسان اور رابعہ بی بی جھلس کر زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ریسکیو اہلکاروں نے تمام 14 زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آپریشن کے دوران4 ایمبولینسز، 2 موٹر بائیکس، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک فائر وہیکل نے حصہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر شکیل احمد نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی اور زخمی بچوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور ہسپتال منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا ریسکیو کنٹرول روم لودھراں کے مطابق واقعے میں 14 بچے زخمی ہوئے، تمام 14 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر پولیس عابد حسین بھلہ ایس ایچ او سٹی عمران گجر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظہر مدنی کی درخواست پر سکول مالک اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج سکول سیل رجسٹریشن کینسل رپورٹ سیکرٹری لاہور کو ارسال کردی گئی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور مالک سکول نے عدالت سے عبوری ضمانت کرالی۔







