Post Views: 62
لودھراں(قوم نیوز)اڈہ پرمٹ کے قریب نجی اسکول کی لیب میں حادثہ پیش آیا جس میں بچے زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے مطابق نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے لیب میں موجود 14 بچے زخمی ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ واقعے کے بعد بچوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچوں کو فرسٹ ایڈ دینےکے بعد ڈسچارج کردیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ ایک بچےکو انڈر آبزرویشن رکھاگیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔







