بیٹی کیلئے باپ قربان، کپڑے سکھانے والی تار میں کرنٹ سے المناک حادثہ

چشتیاں (نمائندہ خصوصی) کپڑے سکھانے کے لیے باندھی گئی لوہے کی ننگی تار میں کرنٹ آنے سے اپنی بیٹی کو بچاتے ہوئے 45 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو 1122 چشتیاں کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی کال ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر چک 17 گجیانی روانہ ہوئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں بندھی لوہے کی تار میں اچانک کرنٹ آ گیا۔ بیٹی کو کرنٹ سے بچانے کی کوشش میں والد افتخار ولد مشتاق احمد (عمر 45 سال) خود بھی شدید کرنٹ کی زد میں آ گئے۔ریسکیو اہلکاروں ای ایم ٹی محمد اعظم اور ڈرائیور رضوان نے موقع پر پہنچ کر طبی معائنے کے بعد علاماتِ زندگی نہ پانے پر سی پی آر دیا تاہم متاثرہ جانبر نہ ہو سکا۔ بعد ازاں لاش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں