الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔اس فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد نشستوں سے محروم ہوگئی۔سنی اتحاد کونسل قومی اسمیلی میں خواتین کی 20 مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی جن میں پنجاب سے خواتین کی 12 اورخیبرپختونخواسے 8 نشستوں شامل ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3مخصوص نشستیں بھی نہیں ملیں گی۔سنی اتحادکونسل کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستیں نہیں ملیں گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی اور اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی نہیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔







