Post Views: 4
فیفا کے زیر اہتمام ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم کو ڈویژن ون کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔
فیفا آسیان کپ 24 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں ویتنام، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ ایونٹ پاکستان مینز فٹبال ٹیم کا پہلا فیفا ٹورنامنٹ ہوگا۔ پاکستان ٹیم 26 ستمبر کو تھائی لینڈ، 29 ستمبر کو فلپائن اور 2 اکتوبر کو ویتنام کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ ڈویژن ون کے تمام میچز انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔







