پی ٹی آئی کا صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم سے اختلاف

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھی نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کی حمایت نہیں کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں صوبوں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ریفرنڈم کے حق میں مؤقف پیش کیا اور کہا کہ ریفرنڈم کرانے کا طریقہ کار آئین میں واضح طور پر موجود ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ آئین میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے طریقہ کار پہلے ہی درج ہے، اس لیے سوال یہ ہے کہ کیا ریفرنڈم آئین میں موجود اس طریقہ کار کی جگہ لے سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا نام سامنے آتے ہی اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے بھی واضح کیا کہ تحریک انصاف صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں