Post Views: 47
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف پہلے سے جاری گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پر بھی کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ شامل ہیں۔







