پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے ۔لکھے گئے خط میں بیل آؤٹ پیکج میں سیاسی استحکام مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کےوقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی ہے۔خبرایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے دو اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کو خط بھیج دیا ہے اور خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کےذرائع کے مطابق خط کی مزید تفصیلات عوامی سطح پر بتائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےخط کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں