پاکستانی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہ-پاکستانی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں سے امریکا کے پیٹریاٹ دفاعی نظام پر دباؤ، انٹرسیپٹرز کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا خدشہ-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-عمران خان کی اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت کیس کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-سانحہ پمز: مصطفیٰ کمال نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا، وزیراعظم نے منظوری روک دی-امام الحق کی نئی انجری پر سوالات، 2025 کی مبینہ جعلی انجری کی انکوائری رپورٹ پھر سامنے آگئی-امام الحق کی نئی انجری پر سوالات، 2025 کی مبینہ جعلی انجری کی انکوائری رپورٹ پھر سامنے آگئی

تازہ ترین

نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی بات ہو رہی ہے تو کیا تیاری بھی ہے؟ فضل الرحمان

سکھر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام کی بات کی جا رہی ہے تو اس کے لیے تیاری بھی ہونی چاہیے، کیونکہ محض اعلان یا بحث کافی نہیں۔
سکھر میں جے یو آئی (ف) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتدار ایک سیاسی جماعت سے دوسری جماعت تک منتقل ہوتا رہا ہے، کبھی نواز شریف اور کبھی آصف زرداری حکمرانی میں نظر آتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عوام سے سیاسی شعور چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور وطن سے محبت ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کے قیام کی بحث چھیڑ دی ہے تو اس حوالے سے تیاری اور عوامی رضامندی کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں سندھ نئے صوبے یا انتظامی تبدیلی کے لیے بالکل تیار دکھائی نہیں دیتا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں