Post Views: 45
لاہور: گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا وعدہ کرکے لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی چند سال قبل متاثرہ لڑکی سے ایک آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔ بعد ازاں ملزم ملاقات کے بہانے لڑکی کے گھر پہنچا جہاں اس نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے شادی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے اسے دھمکیاں دیں اور بعد میں موبائل نمبر بھی بلاک کردیا۔
ایس پی منزہ کرامت کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔







