Post Views: 20
کراچی: ملک میں مسلسل کئی روز تک قیمت بڑھنے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 640 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر پاکستان میں سونے کے نرخوں پر پڑتا ہے۔







