ایبٹ آباد: 5 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی، اسکول مالک اور پرنسپل حراست میں

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر پولیس نے نملی میرا میں کارروائی کرتے ہوئے حبیب پبلک اسکول کے مالک اور پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق اسکول مالک و پرنسپل کو مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کے لیے تھانہ بگنوتر منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تفتیشی ٹیم نے 5 سالہ طالبہ کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کا ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں گائناکالوجسٹ سے طبی معائنہ کرایا جائے گا تاکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد سامنے آسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے موقع پر موجود افراد نے مبینہ طور پر مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے والے بااثر عناصر کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں