الیکشن میں دھاندلی،عمران خان کسے خط لکھنے والے ہیں ؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا

الیکشن میں دھاندلی،عمران خان کسے خط لکھنے والے ہیں ؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا


بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا،جس میں کہا جائےگا کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں آڈٹ کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس آڈٹ میں جوڈیشری کا عمل دخل بھی ہو، اگرآڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ،جس کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کیلئے امیدوار ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہہم سب پارلیمانی کردار ادا کریں گے اور بیرسٹر علی ظفر کو کامیاب کرائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں معیشت بہتری کی طرف جائے، اگر الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوں گے تو معیشت کو نقصان ہوگا۔بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو خط لکھنےکے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نےکہا ہےکہ آئی ایم کو خط لکھنےکا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں