Post Views: 43
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 1715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 395 ڈالر ہوگئی ہے۔







