Post Views: 36
ملتان: جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں فضائی آپریشن کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جہاں ایک ہی دن میں 37 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 449 پروازیں چلائی گئیں، جن میں سے 68 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 112 پروازیں ایک گھنٹے سے ساڑھے 17 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز ملتان ایئرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ 37 پروازوں کا ریکارڈ سامنے آیا۔ ان میں 18 پروازیں ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں جبکہ 19 پروازیں یہاں سے روانہ ہوئیں۔
ملتان میں پروازوں کی تعداد میں یہ اضافہ شہر کی بڑھتی ہوئی فضائی سرگرمیوں اور مسافروں کی آمد و رفت میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔







