Post Views: 31
اسلام آباد: نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر میں بجلی ایک روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہونے جارہی ہے۔ صارفین کو اس وقت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلے ماہ سے نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں تقریباً ایک روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔







