راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کا نیا دفاعی معاہدہ ریاض کو مکمل سکیورٹی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ سعودی عرب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ اسے وہ تحفظ نہیں دے سکتا جو کئی دہائیوں تک امریکا پر انحصار کے باوجود اسے حاصل نہیں ہوسکا۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سعودی قیادت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اپنی سلامتی کے لیے دوسروں کے سامنے انحصار کی پوزیشن میں نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا چکا ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ مملکت کو عراق اور یمن میں ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک کے خلاف مسلح حملے کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ہونے والے مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ سلامتی سے متعلق اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں