بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

بہاولپور (ڈیلی قوم ریسرچ سیل)نجی ٹی وی چینل7 نیوز کے نمائندے رانا اختر کو بااثر افراد زبیر اور نعمان نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان نےصحافی کی ہاتھ کی انگلی توڑ دی۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کھیتوں میں پانی لگانے گئےہوئے تھے۔ رانا اخترنے ڈی پی او سے انصاف کی اپیل کردی۔ علاقائی صحافتی حلقوں میں شدید اشتعال اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ صحافتی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سچ کی آواز دبانے اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوششیں جمہوریت اور آزادی اظہار پر براہِ راست حملہ ہیں۔ ایسے واقعات معاشرے میں انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ثبت کرتے ہیں۔ ڈی پی او آفس اور پریس کلب کے باہر شدید احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیا جائے گا۔سرکاری اور انتظامی خبروں و کوریج کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔صوبائی سطح پر رابطہ کرکے معاملے کو صوبائی و قومی سطح کی صحافتی تنظیموں اور پروٹیکشن آف جرنلسٹس سے متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھایا جائے گا تاکہ شفاف تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں