انتخابی مہم کے دوران سید یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر تیمورالطاف ملک کی ملاقات

انتخابی مہم کے دوران سید یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر تیمورالطاف ملک کی ملاقات

ملتان ( جاوید اقبال عنبر سے ) حلقہ این اے 148 میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر تیمور الطاف ملک کی ملاقات ، دونوں امیدوار ایک دوسرے سے گلے ملے ، دلچسپ جملوں کا تبادلہ۔ تفصیل کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 148 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک کی انتخابی مہم کے دوران ملاقات ہوگئی اس دوران دونوں امیدوار ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں مسکراتے ہوئے گلے ملے اور خیریت دریافت کی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایک ورکر نے کہا کہ میں آپ سے گیلانی صاحب کا ووٹ مانگ لوں ، دوسرے ورکر نے تیمور الطاف مہے سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بارے کہہ دیں کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے ، اس پر دونوں کی جانب سے قہقہ لگا اور تیمور الطاف ملک نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ سکتا! اللہ عمران خان کو کامیاب کرے ۔ اس موقع پر دونوں امیدوار ہنستے ہوئے چلے گئے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں